لندن میں بافٹا ایوارڈزکی رنگا رنگ تقریب میں ہالی وڈ فلم "آرگو" نے تین ایوارڈز اپنے نام کرکے میدان مارلیا.

سینٹرل لندن میں ہونےوالی تقریب میں ہالی ووڈ کے نامور ستاروں نے شرکت کرکےرونق دوبالا کردی. ہالی ووڈ ایکشن فلم "آرگو" کوبہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فلم ڈائریکٹر بن ایفلک بہترین ڈائریکٹر اور جارج کلونی بہترین مصنف کاایوارڈ حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئے. فلم کی کہانی ايران میں انقلاب کے بعد يرغمال بننے والے امریکی سفیروں کے لئے کئے گئے آپریشن کے گرد گھومتی ہے۔ سابق امریکی صدر ابراہم لنکن پر بننے والی فلم "لنکن" میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ڈے لیویس نے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ پچاسی سالہ فرانسیسی اداکارہ ایمانیولی ریوا کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ انھوں نے فلم "آیمر" میں ایک میوزک ٹیچر کا کردار ادا کیا تھا جو بیماری کے بعد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ جیمز بانڈ کی فلم "سکائی فال" کو بہترین برطانوی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ منفرد انداز میں بننے والی میوزیکل فلم "لیس مزرایبل" نے چار ایوارڈ سمیٹے جن میں بہترین میوزک، میک اپ، پروڈکشن ڈیزائن اور خوبصورت بالوں کے ڈیزائن کے ایوارڈ شامل ہیں۔ شیر اور لڑکے پر بننے والی تھری ڈی فلم "لائف آف پائی" نے دو ایوارڈ حاصل کئے جن میں بہترین تھری ڈی کا استعمال اور سینیمیٹوگرافی کے ایوارڈ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن