پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کےبڑھتےواقعات کی روک تھام کےلیے پولیس حرکت میں آگئی، فرقہ واریت میں ملوث افراد کی گرفتاری کےلیےچھاپےمارےجارہےہیںِ.

Feb 11, 2013 | 12:04

پولیس ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فرقہ واریت کےواقعات میں مطلوب افراد کی گرفتاری کافیصلہ کیا گیا. جس کے بعد تمام تھانوں کو فہرستیں بھی فراہم کردی گئی ہیں. اعلیٰ حکام کی جانب سےٹاسک ملنے پرپولیس نے چھاپےمارناشروع کردیئےہیں،،،ذرائع کےمطابق گرفتارافراد کےخلاف تھری ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیاجائےگا. پشاور میں گزشتہ دوماہ کےدوران ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کئی افراد جاں بحق ہوچکے ہیں.

مزیدخبریں