ضلع ساہیوال سے پنجاب اسمبلی کے دو سابق امیدواروں ملک اسلم ڈھکو اور میاں جاوید سہیل رحمانی نے وزیر مملکت نعمان لنگڑیاں کی قیادت میں لاہور میں چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کی اور مسلم لیگ قاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وفاقی ایوان ہائے صنعت و تجارت کی ریجنل اسٹینڈنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین علمدار حسین بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ وفد سے بات چیت کرتے نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ قاف کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہونگی اوراس کا چراغ بجھانے کے لئے پھونکیں مارنے والوں کے اپنے ہی منہ جل جائینگے اور وہ آئندہ چہرے چھپاتے پھریں گے۔ دوسری جانب لاہور بار ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی نائب صدر عرفان بسرا کی قیادت میں چوہدری برادران سے ملاقات کی اوربارالیکشن میں حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مشاہد حسین سید اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفد کی سفارش پر ماڈل ٹاؤن کورٹس میں یوٹیلیٹی اسٹور کھولنے کا وعدہ بھی کیا۔