سید منورحسن نے لاہورمیں وقت نیوزکےدورہ کےموقع پروقت نیوزکےچیف آپریٹنگ آفیسر سید عمر احمد ، ڈائریکٹرنیوزحافظ طارق محموداورایڈیٹردی نیشن سلیم بخاری سے ملاقات کی۔ ملاقات کےدوران ملکی سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ بعدازاں وقت نیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سید منورحسن نے کہا کہ نوائےوقت گروپ مجیدنظامی کی قیادت میں جس اندازسےملک کی نظریاتی سرحدوں کاپاسبان ہےاسےلفظوں میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔ ملکی سیاسی صورتحال کےمتعلق پوچھےگئےسوالات کاجواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن التواء کی بحث جاری ہے جس کےباعث عوام بے چینی میں مبتلا ہوچکی ہے لہذاٰ حکومت فوری طورپرالیکشن شیڈول اورنگران حکومت کااعلان کرکے عوامی پریشانی کودورکرے۔ جماعت اسلامی کے امیرسید منورحسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل نواوراس کی حمایت کرنےوالےاپناووٹ الیکشن التواء کےحق میں ڈال رہےہیں۔انہوں نےکہاکہ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کےدرمیان بداعتمادی پائی جاتی ہے ہرجماعت انتخابی اتحادسوچ سمجھ کرکرے گی اگرانہیں الیکشن لڑناپڑاتووہ کراچی سمیت ملک بھرسے الیکشن میں حصہ لیں گے۔