کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکن سلمان کے قتل پر اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی بنا دی اگر کوئی اہلکار ماورائے قانون کام میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی ہو گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کسی پارٹی کے نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ دو سے تین دن میں سلمان سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ آ جائے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ مقامی پولیس کے پاس کچھ اطلاعات تھیں جس پر فہد کو گرفتار کیا گیا۔ فہد نے کچھ انکشافات بھی کئے۔طبیعت خراب ہونے پر مناسب نہیں تھا کہ مزید تفتیش کی جاتی اس لئے ضمانت پر رہا کر دیا۔
ایم کیو ایم کا رکن سلمان کے قتل کی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی، ماورائے قانون کام میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرینگے: شاہد حیات
Feb 11, 2014