حکومت عمران قتل میں مطلوب 2 افراد کو برطانیہ کے حوالے کرے: متحدہ (حقیقی گروپ)

اسلام آباد (آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (حقیقی گروپ) نے  وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے  عمران فاروق قتل کے سلسلے میں جو دو مشتبہ افراد مطلوب ہیں انہیں گرفتار کرکے سکاٹ لینڈ یارڈ کے حوالے کیا جائے دونوں مطلوب افراد کو برطانیہ سے  کولمبو پہنچنے کے بعد  حساس  اداروں نے گرفتار کیا تھا  اگر  ایسا نہ کیا گیا تو یہ حکومت کی مجرمانہ غفلت  ہوگی۔ ایم کیو ایم  حقیقی کے ترجمان جمیل الرب اور  وائس چیرمین شمشاد خان غوری نے  آن لائن سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ایم کیو ایم نے گن پوائنٹ پر کراچی میں لوگوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور احتجاجی مظاہروں میں نہ آنے والے افراد کے اہلخانہ کو قتل کردیا جاتا ہے اور چور مچائے شور کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ  الطاف حسین ایف بی آئی  ، موساد اور را کے ایجنٹ ہیں جو  بین الاقوامی سازش کے تحت کراچی  کو پاکستان سے علیحدہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں سمجھ نہیں آرہی کہ ان مشتبہ افراد کو حکومت پاکستان سکارٹ لینڈ یارڈ کے حوالے کیوں نہیں کررہی۔ اپوزیشن میں رہ کر ایم کیو ایم کیخلاف واویلہ  کرنے  والی مسلم لیگ ن آج خاموش کیوں ہے۔  انہوں نے کہا کہ الطاف حسین بین الاقوامی طاقتوں کے آلہ کار ہیں جس  کے تحت وہ کراچی کو معاشی لحاظ سے  غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن