اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کو وزیراعلیٰ سندھ کی الیکشن امور سے متعلق درخواست کی نظرثانی اپیل کی سماعت اٹھارہ فروری کو کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں کیس کی سماعت کی تو وزیر اعلی سندھ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ان کو سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ اس لیے عدالت اس کیس کو نظرثانی کا حکم جاری کرے جس پر سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے فل بینچ کو نظرثانی کا حکم جاری کر دیا وزیراعلی سندھ کے انتخاب کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما غوث بخش نے چیلنج کیا تھا۔
سپریم کورٹ کا وزیراعلیٰ سندھ کی الیکشن امور سے متعلق درخواست کی نظرثانی اپیل کی سماعت 18 فروری کو کرنے کا حکم
Feb 11, 2014