پاکستان میں نئے برطانوی سفیر فلپ بارٹن کی سرتاج عزیز سے ملاقات، معاشی صورتحال بہتر کرنا ترجیح ہے: مشیر خارجہ امور

Feb 11, 2014

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں متعین ہونے والے نئے برطانوی سفیر فلپ بارٹن نے وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔ سرتاج عزیز نے انہیں بتایا کہ معاشی صورتحال سنوارنا حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلہ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں برطانیہ کی امداد پر تشکر کے جذبات کا اظہار کیا۔ سرتاج عزیز نے پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی بہتری پر بھی بریفنگ دی۔

مزیدخبریں