لاہور (نیوز رپورٹر) لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے 22 رکنی قافلہ ماما قدیر بلوچ کی سرپرستی میں جمبر پہنچ گیا جس میں پانچ مرد، پندرہ خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ یہ قافلہ 87روز سے پیدل سفر میں ہے۔ جمبر پہنچنے پر کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی محمد رمضان نے قافلے کا استقبال کیا اور لا پتہ افراد سے اظہار یکجہتی کے لئے ان کے ساتھ پیدل مارچ کیا۔ قافلے میں شامل افراد نے بتایا ان کے عزیر کئی کئی سالوں سے لاپتہ ہیں مگر کوئی بھی انکی مدد نہیں کرتا اور نہ ہی انکی آواز کو سنتا ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات کسان بورڈ پاکستان حاجی محمد رمضان نے قافلے کے شرکا کو تسلی دی اور کہا وہ انکے ساتھ ہیں اور انکی ہر ممکن مدد کریں گے اور لا پتہ افراد کی بازیابی کے لئے انکی آواز کو ایوان بالا تک پہنچائیں گے۔
لاپتہ افراد کے لواحقین کا 22رکنی قافلہ جمبر پہنچ گیا، کسان بورڈ کے سیکرٹری اطلاعات حاجی رمضان نے استقبال کیا
Feb 11, 2014