رحیم یار خان: والدین کی ڈانٹ، 12 سالہ بچے کی چوہے مار گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش

رحیم یارخان (ثنا  نیوز) والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر بارہ سالہ بچے نے چوہے مارگولیاں کھاکر خودکشی کی کوشش کی۔ گلشن اقبال کے رہائشی بارہ سالہ رمضان کو آوارہ گردی کرنے سے روکنے کے لئے اس کے والدین نے ڈانٹ ڈپٹ کی تو دلبرداشتہ ہو کر رمضان نے گھر میں موجود چوہے مار گولیاں بھاری مقدار میں کھا لیں جس سے اس پر غشی طاری ہو گئی جسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن