خیبر پی کے: بیورو کریسی میں اعلیٰ پیمانے پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

Feb 11, 2014

پشاور( اے این این) خیبر پی کے کی بیوروکریسی میں   اعلیٰ پیمانے پر تقرروتبادلے کر دیے گئے۔  ڈپٹی سیکرٹری داخلہ ظفر علی خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکرک، اکرام اللہ کو اے ڈی سی  ملاکنڈ تعینات کردیا گیا، عامر اکبر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چارسدہ بنا دئیے گئے، محمد علی خان کو ڈی آئی جی ہزارہ لگا دیا گیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکرم  خان کو ا یڈیشنل کمشنر بنوں،اکبر جلال کو ڈسٹرکٹ  آفیسر اپر دیر تعینات کردیا گیا ہے  اسی طرح کمشنر ہزارہ ڈویژن کے سیکرٹری شہاب حامد کو ایڈیشنل کمشنر ہنگو اور ارشد نوید کو ڈپٹی کمشنر کوہستان تعینات کیا گیا ہے۔ سید ہدایت جان کو سیکرٹری زکوٰۃ تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں