راولپنڈی (اے پی پی)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو کے جج رانا مسعود اختر نے 10 محرم کو امام بارگاہ میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے کے مقدمے میں استغاثہ کے ثبوت کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کامل شاہ سمیت 29 ملزمان کو بری کر دیا ہے‘ مسلسل عدم حاضری پر 2 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ واضح رہے 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں ہنگامہ آرائی کے بعد تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں امام بارگاہ کے اندر توڑپھوڑ کے الزام میں پولیس نے 29 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف چالان پیش کیا تھا۔