اسلام آباد (نامہ نگار) ہائر ایجوکیشن کمشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین کی تقرری کیلئے انٹرویو کا عمل آج مکمل ہوجائیگا، چیئرمین کی تقرری کیلئے قائم کردہ سرچ کمیٹی کو101امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئیں تھیں جن میں سے19امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں سے انٹرویو کا سلسلہ گزشتہ روز شروع کر دیا گیا جو آج مکمل کر لیا جائیگا، ذرائع کے مطابق تلاش کمیٹی تین نام فائنل کرنے کے بعد وزیر اعظم کو بھجوائے گی جن میں سے ایک امیدوار کا انتخاب ہو گا، شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں میں سابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر جاوید لغاری، قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی امتیاز گیلانی، وی سی گجرات یونیورسٹی ڈاکٹر نظام الدین، وی سی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر مختار احمد، سابق وی سی قائد اعظم یونیورسٹی داکٹر قاسم جان سمیت دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بعض امیدواروں نے شارت لسٹنگ کے پراسس پر بھی اعتراضات اٹھائے ہیں، انکا موقف ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق تقرری ایچ ای سی کے ایکٹ کے مطابق ہو گی۔