شمالی قفقاز میں 4 عسکریت پسندجاں بحق

Feb 11, 2014

 ماسکو  (اے پی پی) روسی فورسز نے شمالی قفقاز میں 4 جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا۔ پیر کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہ نے کہا ہے کہ شمالی قفقاز کے ایک مکان میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ پولیس نے حملہ کرکے چاروں جنگجوئوں کو ہلاک کر دیا۔ حکام کے مطابق قفقاز میں موجود شدت پسند گروہ سوچی میں ونٹر گیمز 2014ء کیلئے خطرناک منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ صوبہ داغستان میں شدت پسند جنگجوئوں کے خلاف پولیس نے بھرپور کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزیدخبریں