خیبر پی کے میں ماں کیلئے بچے کو اپنا دودھ پلانا لازمی، قانون جلد اسمبلی میں پیش ہو گا

Feb 11, 2014

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے بریسٹ فیڈنگ لازمی قرار دینے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر صحت شوکت یوسفزئی کے مطابق بریسٹ فیڈنگ کا قانون مکمل کر لیا جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ قانون کے مطابق ڈاکٹر پیدائش سے 6 ماہ تک بچے کو ڈبے کا دودھ تجویز نہیں کرے گا۔ ڈبے کے دودھ کا استعمال بچے میں قوت مدافعت میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈاکٹرز کو سزا دی جائے گی۔

مزیدخبریں