راجن پور (نوائے وقت نیوز) راجن پور پولیس نے پانچ سال قبل فوت ہو جانے والے دیہاتی کے خلاف جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ہزارہ خان جو جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتا ہے، کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا مگر وہ دو ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا۔ دریں اثناء ڈی ایس پی سٹی خالد مسعود کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر غلط فہمی کی بنیاد پر درج ہوئی۔