برلن (نیٹ نیوز) جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ انسان خوبصورت کے بجائے بدصورت چہروں کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے اور کم پْرکشش چہرے ہمیشہ کے لئے اس کے ذہن پر نقش ہو کر رہ جاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی کی خوبصورتی ہی اسے یاد رکھنے میں رکاوٹ بن جاتی ہے۔