جھنگ (نامہ نگار) تحریک انصاف نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 81شاہ جیونہ کے ضمنی انتخابات کیلئے سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمشن اور ناظم سید شبیر رضا کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ گذشتہ روز پی ٹی آئی کے ضلعی دفتر میں اجلاس ہوا جس میں سید شبر رضا کو امیدوار نامزد کیا گیا۔