لاہور (ثناء نیوز) پاکستان کمشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن کے اغوا اور قتل کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ کمشن کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ ایم کیو ایم کی ان شکایات کی چھان بین کی جائے کہ انکے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل اور غیرقانونی حراست کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔