کھٹمنڈو (اے پی پی+ اے ایف پی) نیپال کی پارلیمنٹ نے سشیل کوئرالہ کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کر لیا۔ پارلیمنٹ کے 553 میں سے 405 ارکان نے کوئرالہ کی حمایت کی۔ رائے شماری کے نتائج کا اعلان پارلیمنٹ کے سپیکر نے کیا۔ نیپال کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق نیپالی کانگریس کے 75 سالہ صدر سشیل کمار کے مدمقابل کوئی امیدوار نہیں تھا کیونکہ کمیونسٹ پارٹی آف نیپال پہلے ہی ان کی حمایت کا اعلان کر چکی تھی۔ پارلیمانی انتخابات گزشتہ سال نومبر میں ہوئے اور وزیراعظم کا انتخاب ایک طویل مدت کے بعد ہو سکا ہے۔ نومنتخب حکومت نئے آئین کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرے گی۔
سشیل کوئرالہ نیپال کے وزیراعظم منتخب
Feb 11, 2014