طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیابی کی طرف بڑھ رہے ہیں: رانا ثناء اللہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیابی کی جانب بڑھ رہے ہیں، صحافیوں اور تجزیہ نگاروں کو ان پر زیادہ تبصرہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ واپڈا کے پاس قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقہ کی سطح پر بجلی چوری کا سراغ لگانے کا کوئی پیمانہ نہیں ہے۔ وزیرمملکت عابد علی شیر کو کسی حلقہ کی بنیاد پر بجلی چوری کے الزامات لگانے سے گریز کرنا چاہیے۔ حکومت کے پاس چیئرمین پی سی بی کو برطرف کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ ملک میں قرآن و سنت کا قانون نافذ ہے، بعض لوگ جو دیگر چیزیں شامل کررہے ہیں وہ اسلام نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کی جانب سے کسی مشترکہ اعلامیے یا بیان سے قبل صحافیوں اور تجزیہ نگاروں کو مذاکرات پر زیادہ بات نہیں کرنی چاہیے تاکہ مذاکرات کی اہمیت پر حساسیت برقرار رہے اور مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں۔ انہوں نے کہاکہ طالبان نے آئین پاکستان کے اندر رہتے ہوئے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو خوش آئند ہے۔ تحریک انصاف کے اندر ناراض کارکنوں کا گروپ بننے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ کسی بھی سیاسی جماعت کے اندرونی معاملات کو پارٹی کے اندر بیٹھ کر ہی نمٹایا جانا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...