وفاقی وزیر خرم دستگیر سے پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر راگھوان کی ملاقات، لاہور میں انڈین نمائش کے افتتاح کی دعوت دی


اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر سے بھارت کے پاکستان میں ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان نے ملاقات کی اور انہیں 14 فروری 2014ء کو لاہور میں شروع ہونے والی انڈین نمائش کے افتتاح کرنے کی دعوت دی۔ پیر کو بھارت کے ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر سے ملاقات کی اور دوطرفہ تجارت سمیت دیگر معاشی امور پر بات چیت کی۔ وفاقی وزیر نے انڈین ہائی کمشنر کی طرف سے لاہور میں بھارتی تجارتی نمائش کے افتتاح کرنے کی دعوت قبول کر لی۔ اس موقع پر دونوں شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...