ون ڈش سے مہمانوں کی تواضع
لاہور (خصوصی رپورٹر) صدر مملکت سید ممنون حسین نے ایوان وزیراعلیٰ میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ شہبازشریف کی صوبے کے عوام کیلئے کئے جانے والے فلاحی اور ترقیاتی اقدامات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف 24 گھنٹے کے بجائے 26 گھنٹے کام کرتے ہیں اور ان کی شاندار کارکردگی کی مثال پور ے ملک میں دی جاتی ہے۔ شہبازشریف کی مثالی کارکردگی دو سرے صوبوں کے وزراء اعلیٰ کے لیے قابل تقلید ہے۔ اگر وہ بھی شہباز شریف کی طرح ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اتنی تگ ودو اورکاوشیں کریں تو کوئی وجہ نہیں انکے صوبے میں بھی خوشحالی اور ترقی اتنی ہی نظر آئے جتنی پنجاب میں ہے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے صدر مملکت کے اعزاز میں عشائیہ کے دوران حسب روایت ون ڈش ہی سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔