پشاور (نوائے وقت رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی نے سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے۔ جنرل نشست پر حاجی عدیل، ٹیکنو کریٹ کی نشست پر افراسیاب خٹک الیکشن لڑیں گے۔ خواتین کی نشست پر ستارہ ایاز اور اقلیتی نشست پر امرجیت ملہوترا پارٹی امیدوار ہوں گے۔
عوامی نیشنل پارٹی نے حاجی عدیل، افراسیاب خٹک ستارہ ایاز اور امرجیت کو سینٹ ٹکٹ جاری کر دئیے
Feb 11, 2015