پشاور ہائیکورٹ کا 24بر طرف سوشل آرگنائزر کو48گھنٹوں میں بحال کرنے کا حکم

پشاور(نوائے وقت نیوز)24غیر مستقل سوشل آرگنائزر کی برطرفی کے کیس کی پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے مئوقف اختیار کیا کہ ہمیں2011میں غیر قانونی طور پر برطرف کیا گیا۔  2014میں عدالت نے بحال کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، عدالتی احکامات کو تسلیم نہیں کیا جا رہا، ابھی تک بحال نہیں کیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ  48گھنٹوں میں بر طرف سوشل آرگنائز ر کو بحال نہ کرنے پر متعلقہ حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔ عدالت نے ڈی جی محکمہ صحت، سیکرٹری صحت فنانس ڈائریکٹر اور صوبائی کوآر ڈی نیٹر کو نوٹس جاری کر دیئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...