بینظیر بھٹو قتل کیس میں گواہوں کی عدم حاضری پر کارروائی آج تک مؤخر

Feb 11, 2015

راولپنڈی(آئی این پی) انسداد دہشت گردی کی عدالت  نے سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گواہوں کی عدم حاضری پرکیس کی کارروائی آج (بدھ) تک موخرکردی۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کے روبرو بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی جہاں پرملزمان اوروکلاء پیش ہوئے۔ فاضل جج نے گواہوں کو طلب کیاجس پراستغاثہ کے گواہوں کاتعلق اکوڑہ خٹک اور ڈیرہ اسماعیل خان سے بتاتے ہوئے وضاحت کی گئی کہ یہ علاقے دور ہیں اسلئے گواہ بروقت نہ پہنچ سکے جس پرفاضل جج سے آج کے دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ قرار دئیے جانے کی درخواست کی جاتی ہے جس پرفاضل جج نے گواہوں کو عدالت کے روبروپیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ ایس پی جاوید خان اور انسپکٹر خالد جمیل کی گواہی کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے انہیں پیش نہ کرنے کاکہاگیااورسماعت آج تک کیلئے موخرکردی۔

مزیدخبریں