صدر ممنون حسین نے ایوان صدر میں صنوبر کا پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا

اسلام آباد (آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں صنوبر کا پودا لگا کر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔ منگل کو ایوان صدر کے سبزہ زار میں صدر نے صنوبر کا پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے بھی صنوبر کا پودا لگایا۔ تقریب میں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان سمیت ایوان صدر اور وزارت موسمیاتی تبدیلی اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اعلٰی حکام نے بھی شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...