رحمن ملک، الطاف حسین تعلقات میں بہتری کیلئے کمیٹی قائم کرنے پر متفق

لندن/ کراچی (آئی این پی) لندن میں سابق وفاقی وزیر رحمان ملک اور الطاف حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات کی مزید تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق اس مرتبہ دونوں جماعتوں کے مابین تحریری معاہدہ ہو گا جس پر عملدرآمد اور دو طرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائیگی جس میں دونوں جانب سے دو دو ارکان شامل ہوں گے۔ اسکے علاوہ حکومتی معاملات کے حل کیلئے دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق رحمان ملک نے الطاف حسین کو سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے یقین دلایا اس مرتبہ ایم کیو ایم کو اس کا جائز حق ملے گا اور ہر شعبے میں 40-60 کے فارمولے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...