خیرمقدم کرتے ہیں، تحریک انصاف: آج احتجاج کی کال واپس لے لی ‘ متحدہ کے قائد پاکستان میں تشدد کو ہوا دے رہے ہیں: برطانوی ہائی کمشنر کو خط

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) تحریک انصاف نے الطاف حسین کے خلاف برطانوی ہائی کمشن کو خط لکھ دیا ہے۔ تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان شیریں مزاری کی جانب سے خط کے متن کے مطابق الطاف حسین برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان میں تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔ الطاف حسین پی ٹی آئی کی خواتین پر لندن میں بیٹھ کر شرمناک الزامات لگا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کئی عشروں سے کراچی کے شہریوں کو دہشت زدہ کر رہی ہے۔ ایم کیو ایم کراچی میں بھتہ خوری، بلیک میلنگ اور قتل و غارت گری میں ملوث ہے۔ ایم کیو ایم صحافیوں اور سیاسی مخالفوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ بھتہ نہ دینے پر ایم کیو ایم کے ایک ونگ نے فیکٹری میں آگ لگائی اور 258 افراد زندہ جلا دیئے گئے۔ حال ہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بلدیہ ٹائون آتشزدگی میں ایم کیو ایم کے ملوث ہونے کا ثبوت دیا۔ صحافی ولی خان بابر بھی ایم کیو ایم کو بے نقاب کرنے کے جرم میں قتل ہوا۔ پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کو بھی ایم کیو ایم نے قتل کیا۔ خط میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر الطاف حسین کیخلاف کارروائی کرے۔ قبل ازیں عمران نے کہا کہ نیم پاگل آدمی لندن میں بیٹھ کر خواتین کے خلاف باتیں کر رہا ہے۔ اس لئے چپ تھا کہ کراچی میں تحریک انصاف والوں کی زندگیاں خطرے میں تھیں، یہ گیدڑ، ظالم لندن میں بیٹھ کر تین تین گھنٹے کی تقریریں کرتا ہے۔ راجہ پرویز اشرف وزیراعظم بنتے ہی نائین زیرو حاضری دینے گئے۔ وہاں الطاف حسین تقریر کے دوران راجہ کی آئے گی بارات گانا گانے لگا۔ الطاف حسین کے پاس ڈیتھ سکواڈ ہے اپنے بندے بھی مرواتا ہے دوسروں کو بھی۔ ایم کیو ایم نے کیسے اس گیدڑ کو لیڈر بنا رکھا ہے۔ بچے بچے کو پتہ ہے الطاف حسین پاکستان کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، سب کو دھمکیاں دیتا ہے۔حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے کہ تمام مسلح گروپوں کو غیر مسلح کیا جائے۔ وزیراعظم سانحہ بلدیہ ٹائون رپورٹ کو بنیاد بنا کر الطاف حسین کیخلاف لندن میں مقدمہ دائر کریں۔ وزیر اعظم جب لندن گئے تو انہیں اتنی ہمت نہیں ہوئی ڈیوڈ کیمرون سے پوچھیں کہ صرف مغربی لوگوں کو قتل کرنے والے دہشتگرد ہیں یہاں پاکستان کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے آپ اس کیخلاف کیوں کچھ نہیں کرتے۔ میرا غصہ ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا، ایم کیو ایم کو بھرپور جواب دوں گا۔ الطاف حسین کو بات کرنے کی تمیز نہیں ہے۔ الطاف حسین دہشت گرد اور بزدل آدمی ہیں۔ لندن میں بیٹھ کر لوگوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ میں فضل الرحمن کو کبھی معاف نہیں کروں گا کیونکہ انہوں نے بھی ہماری خواتین کے بارے میں منفی بات کی تھی‘ دھرنے ختم ہوتے ہی حکومت نے ٹیکسوں کی بارش کر دی۔ ایم کیو ایم نے ہماری خواتین کے خلاف گھٹیا زبان استعمال کی۔ خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر ان لوگوں کو شرم نہیں آئی۔ سب سیاستدان اور لوگ ایم کیو ایم سے ڈرتے ہیں کہ ان کے سیکٹر انچارج قتل کروا دیں گے۔ میں موت سے نہیں ڈرتا جلد کراچی جا رہا ہوں۔ سب نے ایک دن مرنا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے الطاف حسین کی طرف سے معافی پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی بھی اپنے بیانات پر معافی مانگے اگر دوبارہ یہی رویہ اختیار کیا گیا تو سخت جواب دیں گے۔ الطاف حسین نے معافی مانگ کر اچھا کیا۔ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں نہ ایم کیو ایم سے خوفزدہ۔ اسلام ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ کوئی معافی مانگے تو معاف کر دینا چاہئے۔ رابطہ کمیٹی نے جو کہا اس پر احتجاج ضرور ہو گا۔ امید ہے آئندہ ایسے بیانات سے گریز کیا جائے گا۔ الطاف حسین کے معافی مانگنے کے بیان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کے آج کراچی جانے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ عمران خان جمعرات کو سکھر سے شکارپور جائیں گے اور سانحہ شکارپور کے متاثرین سے تعزیت کا اظہار کریں گے۔ عمران خان کا کراچی جانے کا کوئی پروگرام نہیں۔ تحریک انصاف نے ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے معذرت کے بعد ان کے خلاف آج بدھ کو دی گئی احتجاج کی کال واپس لے لی۔ عمران خان نے اپنے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ آج کسی بھی سطح پر احتجاج نہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...