چنیوٹ سے سونے، چاندی، لوہے اور تانبے کے ذخائر کی دریافت

Feb 11, 2015 | 18:36

چنیوٹ کے علاقے رجوعہ سادات میں سونا، چاندی، تانبا اور خام لوہے کی صورت میں قیمتی دھاتیں دریافت ہوئی ہیں۔ جن کی مالیت اربوں ڈالرز ہیں۔ قدرتی وسائل چین، جرمن، سوئس اور کینیڈین ماہرین کان کنی کی تکنیکی خدمات اور کوششوں سے حاصل ہوئے ہیں۔ چنیوٹ سے ملنے والے لوہے کے ذخائر کا تخمینہ پچاس کروڑ ٹن لگایا گیا ہے۔ابتدائی جائزے کے مطابق جیولوجیکل سروے سے تانبا کے بھی خاطر خواہ ذخائر ظاہر ہوئے ہیں۔ حکومت پنجاب نےایٹمی  سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی سربراہی میں پنجاب منرل ڈیویلپمنٹ کمپنی قائم کی تھی۔ جن کو اس منصوبے پر کام کی ذمے داری دو ہزار چودہ میں میں سونپی گئی۔تین اپریل دو ہزار چودہ  کو چینوٹ میں پنجاب حکومت اور  کنسورشیم میٹالرجیکل کوآپریشن آف چائنا کے درمیان معاہدہ طے پایا۔ جس کی  رو سے چینی کمپنی کو دس ماہ میں زمین کی تہہ میں موجود لوہے کے معیار اور مقدار کا حتمی تعین کرنا تھا ۔رپورٹ کے بعد پنجاب میں ملکی لوہے سے چلنے والی پاکستان کی پہلی سٹیل مل کے قیام کی راہ ہموار ہوگی۔ علاقے میں ڈرلنگ کا کام نومبر دو ہزار چودہ میں شروع کیا گیا تھا جس سے حاصل کئے گئے نمونے  مختلف ممالک کی لیبارٹریرز  میں تصدیق کے لئے بھیجے گئے۔ اور ان رپورٹس کے مطابق چنیوٹ میں سونا چاندی لوہے اور تانبے کے اربوں ڈالر مالیت کے ذخائر موجود ہیں

مزیدخبریں