لاہور + اسلام آباد (خبر نگار + اے این این) مشاق طیارے کے حادثے میں شہادت پانیوالے پاک فوج کے میجر اظہر کو گزشتہ روز لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ ان کی رہائشگاہ 251 آر بلاک ماڈل ٹائون میں ادا کی گئی۔ جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل سردارطارق امان، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی سمیت پاک فوج کے افسروں، جوانوں، مرحوم کے عزیز و اقارب، دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ میجر اظہر کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ کیپٹن حسن احمد کو پورے اعزاز کے ساتھ اسلام آباد میں سپرد خاک کیا گیا۔ حال ہی میں آرمی ایوی ایشن کا حصہ بننے والے اسلام آباد کے کیپٹن حسن احمد کے کیریئر کی یہ دوسری پرواز تھی۔
طیارہ حادثے میں شہید میجر اظہر لاہور، کیپٹن حسن احمد اسلام آباد میں سپرد خاک
Feb 11, 2016