صوابی (آن لائن) صوابی کے علاقے مانیری میں گھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ضلع کونسل کی خاتون رکن سمیت تین افراد کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے ضلع کونسل کی خاتون رکن کے گھر میں گھس کر ماں کو بیٹی اور بیٹے سمیت قتل کر دیا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ذرائع نے فوری طور پر موقع پر پہنچ پر لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کس نے اور کیوں کی تاحال اس کا پتہ نہیں چلا۔ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کا شوہر دبئی میں مقیم ہے۔ جس کو واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
صوابی: ضلع کونسل کی خاتون رکن بیٹے اور بیٹی سمیت قتل
Feb 11, 2016