اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ انصاف کا نظام رائج کرنے والوں کے چہروں سے نقاب ہٹ چکا ہے۔ عمران کے بنائے احتساب کمشن کے سربراہ نے استعفٰی دیدیا۔ احتساب کمشن کے چیئرمین نے کہا آپ احتساب کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ جسٹس ر وجیہہ الدین نے پارٹی انتخابات میں د ھاندلی کرنے والوں کے ساتھ دینے پر استعفٰی دیا۔ عمران خان کے بدعنوانی کے خلاف دعوے دھرے رہ گئے۔ کرپشن کے الزام میں گرفتار وزیر کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ گرفتار وزیر نے سب کے کرتوت سامنے لانے کی دھمکی دی ہے۔ خیبر پی کے میں 90 دن میں کرپشن تو ختم نہ ہوئی، ادارہ ختم ہو گیا۔ ورلڈ بنک کے صدر نے بھی پاکستان کی اقتصادی ترقی کو سراہا۔ اڑھائی برس گزرنے کے باوجود عمران خان اپنی جماعت میں تبدیلی نہ لا سکے۔ شہباز شریف کے ہسپتالوں کیلئے بنائے گئے قوانین کو عمران خان نے اپنا لیا ہے، اب انہیں پوری طرح شہباز شریف کی شاگردی اختیار کر لینی چاہئے، ملک جب بھی ترقی کے سفر پر گامزن ہوتا ہے عمران رکاوٹیں کھڑی کر دیتے ہیں۔ تحریک انصاف اسلام آباد میں میئر کے انتخابات رکوا کر سرکاری افسروں کو اختیارات دینا چاہتی ہے ایسا کرنے سے شاید بنی گالہ کو فائدہ ہوتا ہو، عمران خان ہمیشہ ہر مسئلے کی وجہ بنتے ہیں، پی آئی اے کی ہڑتال بلا جواز تھی، ماضی کو بھول کر آگے بڑھنا ہو گا، ہم بھی پشاور جا کر ڈاکٹرز کو اکسا سکتے ہیں، لیکن ایسا نہیں کیا۔
عمران کو شہباز شریف کی شاگردی اختیار کر لینی چاہئے: پرویز رشید
Feb 11, 2016