سکیورٹی اقدامات: خیبر پی کے میں اسلحہ کی فروخت میں اضافہ

پشاور (بی بی سی ڈاٹ کام) خیبر پی کے میں حالیہ دنوں کے دوران چھوٹے ہھتیاروں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اسلحہ فروشوں کا کہنا ہے کہ چھوٹے ہتھیار خصوصاً پستول خریدنے والوں میں اکثریت سرکاری ملازمین کی ہے۔ چار سدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے جہاں ایک طرف تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں تو دوسری طرف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ اپنی حفاظت کے لیے چھوٹے ہتھیار بھی خرید رہے ہیں جس کے بعد اسلحہ لائسنس جاری کرنے والے دفاتر میں بھیڑ بڑھ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...