اعتزاز، رحمن ملک کی سینٹ رکنیت ختم کرنے کیلئے الیکشن کمشن میں درخواست دائر

 ( خبر نگار) سینیٹر رحمن ملک اور چودھری اعتزاز احسن کی سینٹ کی رکنیت ختم کرنے کےلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست مقامی شہری سید اقتدار حیدر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سینیٹر رحمن ملک اور چودھری اعتزاز احسن پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سے تعلق رکھتے ہیں ان کا پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ رحمن ملک اور چودھری اعتزاز احسن پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے ٹکٹ پر سینٹ کے رکن بنے مگر غیر قانونی طور پر اپنا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ظاہر کر کے قوم کو گمراہ کرنے کے مرتکب ہو رہے ہیں جو کہ آئین پاکستان اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
درخواست دائر

ای پیپر دی نیشن