پاکستان دنےا کا تےسرا سستا ترےن ملک قرار، بھارت پہلے، نیپال دوسرے نمبر پر

Feb 11, 2016

بلغراد (آئی اےن پی) دنےا بھر کے ملکوں اور شہروں کے بارے مےں اعدادوشمار اکٹھے کرنے والے ادارے ”نمبیو“ نے پاکستان کو دنےا کا تےسرا سستا ترےن ملک قرار دےدےا جبکہ بھارت اور نیپال بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سوئٹزر لینڈ، ناروے اور وینزویلا کو دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں شمار کیا گیا ہے۔ اگر پاکستان کی بات کی جائے تو راولپنڈی کو ملک کا سب سے سستا شہر قرار دیا گیا ہے، جہاں سی پی آئی 28.55 ہے، اس کے بعد کراچی (31.58)، لاہور( 33.22) ، اسلام آباد (34.68) اور سیالکوٹ (38.66) کو درجہ بند کیا گیا ہے۔

سستا ترین ملک

مزیدخبریں