لاہور(نمائندہ سپورٹس) بھارت میں جاری بارہویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی نے فتح کے جھنڈے گاڑھ دئیے۔ اپنے تیسرے میچ میں بنگلا دیش کو چھ صفر سے آؤٹ کلاس پرفارمنس دیکھاتے ہوئے آؤٹ کر دیا۔پاکستان وائٹس نے کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی۔ پہلے ہاف میں گرین شرٹس کی برتری تین صفر تھی جسے قومی شاہینوں نے دوسرے ہاف میں ڈبل کر دیا۔ محمد اویس نے دو گول سکور کیے۔ پاکستان کا اب فیصلہ کن میدان روایتی حریف بھارت کے خلاف کل لگے گا۔ پہلے میچ میں پاکستان وائٹس نے بھارت کو شکست دی تھی۔