ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ایشیا کپ: پاکستانی سکواڈ میں 5 نئے کھلاڑی شامل

لاہور(نمائندہ سپورٹس) بنگلہ دیش میں رواں ماہ کھیلے جانے والے ایشیا ء کپ اور بھارت میں آئندہ ماہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ‘ شاہد آفریدی کپتان جبکہ،سرفراز احمد نائب ہونگے ۔ 5کھلاڑی پہلی بار ٹی ٹونٹی میچ کھیلیں گے ۔محمد نواز اور رومان رئیس پہلی مرتبہ قومی ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی نے اوپنر خرم منظور کو پہلی بار ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں منتخب کر لیا ہے۔وہ اس سے قبل 16ٹیسٹ اور سات ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے آخری ٹیسٹ 2014ء میں جبکہ آخری ون ڈے 2009ء میں کھیلا تھا۔مسلسل مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اوپنر احمد شہزاد بالآخر ڈراپ کر دیے گئے ہیں جبکہ عمر گل، محمد رضوان اور صہیب مقصود وہ کھلاڑی ہیں جو سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔پاکستانی سکواڈ شاہد آفریدی (کپتان)، محمد حفیظ، خرم منظور، شعیب ملک، سرفراز احمد، عمر اکمل، افتخار احمد، بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر، انور علی، وہاب ریاض، محمد عرفان، محمد نواز اور رومان رئیس پر مشتمل ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑی محمد نواز اور رومان رئیس پہلی مرتبہ قومی ٹیم کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔بابراعظم ‘خرم منظور اور افتخار احمد نے پاکستان کی طرف سے پہلے کوئی ٹی ٹونٹی میچ نہیں کھیلا ہے۔ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ 24فروری سے چھ مارچ تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی بھارت میں نو مارچ سے شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستانی ٹیم کو اپنا پہلا میچ 16مارچ کو کھیلنا ہے جبکہ 19مارچ کو اس کا مقابلہ بھارت سے ہے۔خیال رہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شرکت کا فیصلہ ابھی نہیں ہو سکا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر سکیورٹی خدشات کے سبب پاکستانی ٹیم بھارت نہ جا سکی تو ممکن ہے کہ اس کے میچ کسی تیسرے ملک میں ہوں۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستان کی خواتین ٹیم کابھی اعلان کردیا گیا ہے۔چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ ٹیم میں ثنا میر(کپتان)، ندیم راشد، ارم جاوید ، اسماویہ اقبال، انعم امین ، ثانیہ اقبال ، سعدیہ اقبال، عالیہ ریاض، سدرہ نواز، سیدہ نین فاطمہ عابدی ،جویریہ ودود، بی بی ناہیدہ، سدرہ امین، بسمہ معروف اور منیبہ علی صدیقی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...