میلبرون (نیٹ نیوز) آسٹریلوی سائنسدانوں نے کینسر شدہ خلیوں کو سنگل آکسیجن مالیکیولز کے ذریعے ختم کرنے کا تجربہ کیا جو کامیاب رہا۔ تحقیق کے دوران ماہرین نے کینسر شدہ خلیوں کے پاس سیریم فلورائیڈ کے ذرات چھوڑے اور ان پر ایکس ریز کی مدد سے روشنی پھینکی۔ ایکس ریز اور سیریم فلورائیڈ کے کیمیائی عمل سے سنگل آکسیجن مالیکیولز وجود میں آئے جو کینسر شدہ خلیوں کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوئے۔