لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد ، شیخ علی سعید، میاں راشد، رفاقت واھلہ، رانا عبد الرحمن ، جمیل قادری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نجکاری کے نام پر عوام سے وہ بنیادی سہولتیں بھی چھین رہی ہیں ۔ صحت کی سہولتیں باہم پہنچانا ریاست کی ذمہ داری ہے ہسپتالوں کو منظم طریقہ سے چلانے کی بجائے تحریک انصاف اپنے پیاروں میں تقسیم کر رہی ہے ۔ جمہوریت میں اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا جمہوری حق ہے تبدیلی کے دعویدار اور جمہوریت کے نام نہاد علمبردار محکموں پر لازمی سروس ایکٹ کا نفاذ کر کہ جمہوریت کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں ۔