بدصورت بیوی خزانہ ہوتی ہے

تعلقات کے حوالے سے ماہر میلیسا شائینڈر نے ایک کتاب لکھی ہے جس کانام "بد صورت بیوی گھر پر خزانہ ہوتی ہے(The ugly wife is a treasure at home)
اس کتاب کے بارے میں بات کرتے ہوئے میلیسا نے اس چینی کہاوت کا پس منظر اور چین کے موجودہ حالات بھی بتائےمیلیسا کا کہنا ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران اس نے بہت سے لوگوں لوگوں کے انٹرویو کئے، جن میں سے ایک شخص نے اسے یہ کہاوت سنائی ، میلیسا کو یہ کہاوت اتنی پسند آئی کہ اس نے اپنی کتاب کا نام یہی رکھ دیا
میلیسا کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ، خاص کر امراءکسی حسین و جمیل جیون ساتھی کا ساتھ چاہتے ہیںلوگ چاہتے ہیں کہ اُن کی بیوی ایسی عورت ہو جسے دوسرے دیکھ کر رشک کریں اور سوچیں کہ اتنی خوبصورت بیوی کا شوہر صاحب حیثیت شخص ہےاسکے برعکس جب عام لوگ یا جن کی مالی حیثیت کچھ زیادہ نہ ہو تو وہ شادی کے لئے ایسی عورت چاہتے ہیں جو بچوں کا اور اپنے ساس سسر کا خیال رکھے، ان سب کے لئے کھانا پکائے اور گھر کو سنوارےجب عام لوگ اس بات کو ذہن میں رکھ کر شادی کرتے ہیں تو وہ ظاہری خوبصورتی نہیں دیکھتےمیلیسا کا کہنا ہے کہ خوبصورت عورت سے شادی کرنے کا نقصان یہ ہے کہ وہ میک اپ اور کپڑوں پر بہت زیادہ خرچ کرتی ہے اور ہر اس عورت سے زیادہ خوبصورت نظر آنے کی کوشش کرتی ہے جو اس سے زیادہ خوبصورت دکھائی دیتی ہو اسی پس منظر میں معمولی شکل و صورت کی بیوی ایک خزانہ ہوتی ہے، جس کے خوبصورت نہ ہونے کے باعث شوہر کی بہت زیادہ بچت ہو جاتی ہے۔میلیسا نے بتایا کہ چین میں جو لڑکی 27سال کی عمر تک شادی نہ کرے اسے شنگنو(Shengnu) کہتے ہیں جس کا مطلب ہے "ٹھکرائی ہوئی عورت"یہی لفظ وہ ریسٹورنٹ میں چھوڑی ہوئی چیزوں کے بارے میں بھی بولتے ہیںان پاگل لوگوں نے آئے دن ہماری مت مار رکھی ہے، طرح طرح کی فضول سی ریسرچ کرتے رہتے ہیں جس کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا ساری الٹ بات ہے جو عورت پہلے سے ہی حسین و جمیل ہے وہ زیادہ خرچہ کرائے گی یا جو بدصورت ہے وہ زیادہ خرچہ کرائے گی؟دوسری بات کہ عورت بچوں کو سنبھالے ، ساس سسر کی خدمت کرے اور گھر سنوارے؟ایک تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ان عورتوں کے ہاتھ سردیوں میں بھی بہت نرم و ملائم رہتے ہیں جو برتن اپنے شوہروں سے دھلواتی ہیںگھر سنبھالنا،یہ آجکل کی خوبصورت بیوی کرتی ہے اور نہ بد صورت بیوی بلکہ شوہر کو ہی خوبصورت بیوی کو سنبھالنا پڑتا ہے اور بد صورت بیوی اللہ کی رضا مان کر سنبھلی ہوئی ہوتی ہےمیرا دوست"چ"کہتا ہے کہ آج کل کے ماڈرن دور میں ڈینٹنگ پینٹنگ اتنی آسان ہو گئی ہے کہ شادی والے دن گھر والے تو گھر والے خاندان والے اور برادری والے بھی منہ میں انگلی ڈال کرکہہ رہے ہوتے ہیں کہ یہ وہی رجو ہے؟ اور بڑے کھلے دل سے میک اپ کے کمال کو کہتے ہیں دلہن پر بڑا روپ چڑھا ہےعمر شریف ایک شو میں کہہ رہاتھا کہ ایک عورت بڑے اہتمام سے تیار ہو کر ایک تقریب میں شامل ہوئی، بچہ اس کی گود میں تھا کہ اچانک بارش ہو گئی اور سارا کیا کرایا دھل گیابچے کی آنکھ کھلی تو چیخ کر کہتا ہے کہ آنٹی چٹریل میری امی کہاں ہے؟یہ فیصلہ کرنا بھی بہت مشکل ہے کہ کون سی عورت بد صورت ہے؟آپ کو اگر یقین نہیں آ رہا تو آپ اپنی مرضی سے اس پر تجربہ کر سکتے ہیں اور نتائج کے بھی خود ذمہ دار ہونگےبیوی بیوی ہوتی ہے وہ چاہے خوبصورت ہو یا بد صورت دونوں صورتوں میں وہ روپے پیسے کا اجاڑا ہوتی ہے رہی سہی کسر میڈیا کے ڈراموں نے نکال کر ہم مردوں کے ہوش ٹھکانے لگا دئے ہیںکچھ عزت و آبرو بچا کر رکھی ہوئی تھی تو وہ خانہ خراب این جی او والوں نے برابر کر دی ساتھ میں حکومت بھی شامل ہو گئی اور حقوق نسواں بل پاس کر دیااب آپ کچھ کہہ کر تو دیکھیں آپ کے چودہ کیا اٹھارہ طبق روشن کر دیتی ہے اہلیہ محترمہاسی طرح کے ایک کیس میں میاں اپنی شوگر کی مریضہ بیوی سے کہتا ہے کہ سیلف کنٹرول تو کوئی تم سے سیکھےبیوی وہ کیسے؟
میاں© : جسم میں اتنی شوگر ہے، مجال ہے زبان پر ذرہ برابر بھی آئی ہو قصہ مختصر، اس طرح کی فضول ریسرچ یہ لوگ اپنے پاس ہی رکھیں، ہم نے بڑی مشکل سے ایڈجسٹمنٹ کی ہے اب اس ریسرچ کو دیکھتے ہوئے خوبصورت بیوی کا تجربہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیںکہیں وہ بھی ویسی نکل آئی تو پھر؟
یہ الگ بات ہے کہ کنوارے لوگوں کے لئے شاید اس ریسرچ میں کوئی دلچسپی کا پہلو نکلتا ہو جس نے گاجریں کھانی ہے وہی سوچے گاجروں کے بارے میں اور بعد کی تکلیف اور دکھ کے بارے میں، ہمارا کیا ہے ؟اللہ ہی اللہ

ای پیپر دی نیشن