کراچی (وقائع نگار ) سندھ ہائی کورٹ نے نجی ٹی وی کے پروگرام ”ایسا نہیں چلے گا “ کو بحال کرنے کا عبوری حکم امتناع واپس لے لیا ہے ۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں نجی ٹی وی کے پروگرام ”ایسا نہیں چلے گا“ کے حوالے سے معاملے کی سماعت ہوئی ۔پیمرا کے وکیل کاشف کشمیری نے سپریم کورٹ کا تحریری حکم عدالت میں پیش کردیا۔انہوںنے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ اس پروگرام کو بند کرچکے کا حکم دے چکی ہے ۔اس لیے ہائی کورٹ اسے بحال نہیں کرسکتی ہے ۔عبوری حکم حقائق چھپاکر حاصل کیا گیا تھا ۔عدالت نے ”ایسا نہیں چلے گا “ کو بحال کرنے کا عبوری حکم امتناع واپس لیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کچھ بھی ہو سپریم کورٹ کا فیصلہ اس پر حاول ہوگا ۔
حکم امتناعی واپس
نجی ٹی وی کے پروگرام ”ایسا نہیں چلے گا “ کو بحال کرنے کا عبوری حکم امتناع واپس
Feb 11, 2017