”دو ڈاٹ بالز کے عوض20لاکھ“ پاکستان کرکٹ کو بحران میں پھنسا دیا

لاہور(حافظ محمد عمران/نمائندہ اسپورٹس) دوڈاٹ پالز کے عوض بیس لاکھ روپے نے پاکستان کرکٹ کو بڑے بحران میں پھنسا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ لالچ کا شکار جارحانہ انداز میں کھیلنے والے شرجیل خان ہوئے ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کے صرف”بکیز“ سے رابطے ہی نہیں بلکہ ایک مرتبہ پھر مبینہ طور پر پاکستانی کرکٹرز کے اسپاٹ فکسنگ میںملوث ہونے انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ میں ”دو ڈاٹ بالز“ کھیلنے کے عوض بیس لاکھ روپے کی ڈیل کی تھی۔ شرجیل خان اور ”بکی“ کے مابین اننگز کے آغاز میں دو ڈاٹ کھیلنے کے بدلے بیس لاکھ ادائیگی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ شرجیل خان پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی کے خلاف چار گیندوں پر صرف ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے تھے۔ شرجیل نے دو ڈاٹ بالز کھیلیں ایک بال پر انہوں نے سنگل کی جبکہ چوتھی گیند پر وہ تیز گیند باز حسن علی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے۔ اس ٹیم میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی شامل ہیں سابق کپتان کا نام بھی میچ فکسنگ کے معاملے میں اچھے انداز میں نہیں لیا جاتا ان پر ماضی میں اس حوالے سے سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگتے رہے ہیں ایک مرتبہ پھر میچ فکسنگ اور اس کے اردگرد وسیم اکرم کی موجودگی نے شکوک و شبہات میں اضافہ کیاہے۔
20لاکھ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...