جڑانوالہ ( نما ئندہ نوا ئے وقت) نجی ہسپتا ل میں معرو ف سر جن نے 25سا لہ خاتون کے پیٹ سے کامیاب آپریشن کے بعد 16کلو وزنی رسو لی نکا ل دی۔ فیصل آباد روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں نواحی گا ئوں کی 25 سالہ حمیرا بی بی کو آپریشن کیلئے لایا گیا جس کے پیٹ میں 16کلو وزنی رسولی بتائی جاتی تھی۔ معرو ف سرجن ڈاکٹر ظہیر احمد چٹھہ نے کامیاب آپریشن کے بعد مذکورہ خاتون کے پیٹ سے رسولی کو نکال دیا۔