لاہور(نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے پاپوا نیو گینی کو 236 رنز کے بڑے مارجن سے پچھاڑ دیا۔ پاکستان ویمن ٹیم نے پاپوا نیو گینی کے خلاف پانچ وکٹ پر 276 رنز کا ٹوٹل بنایا۔ اوپنر عائشہ ظفر 115 رنز ‘جویریہ خان 100رنزکے ساتھ نمایاں رہیں۔پاپوا نیو گینی پچیسویں اوور میں پوری ٹیم صرف 40 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ صرف ایک بلے باز ڈبل فگر میں جا سکی۔ ناشرہ سندھو نے گیارہ رنز کے عوض پانچ جبکہ غلام فاطمہ اور ماہم طارق نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔قومی ویمن ٹیم نے اس سے پہلے بنگلا دیش کے خلاف فتح ملی تھی۔ ثناءمیر الیون کا آخری مقابلہ تیرہ فروری کو سکاٹ لینڈ کے خلاف ہو گا۔