مقدمہ قتل میں نامزد سب انسپکٹر ناکافی شہادتوں کی بناءپر بری

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کے مقدمے میں نامزد سب انسپکٹر کو ناکافی گواہوں اور عدم ثبوتوں کی بناءپر بری کر دیا۔فاضل عدالت کے روبرو تھانہ باغبانپورہ کے ملزم سب انسپکٹر اقبال احمد کے وکیل چوہدری آصف شریف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مبینہ منشیات فروش عبدالباسط دوران حراست ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا.انہوں نے بتایا کہ مبینہ منشیات فروش کے سگے بھائی عبدالماجد نے سب انسپکٹر اقبال احمد پراس کے بھائی کو تشدد سے ہلاک کرنے کے الزام کے تحت سال دو ہزار آٹھ میں تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج کرا دیا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل عدالت نے ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کی بناءپر ملزم کے خلاف مقدمے کو داخل دفتر کررکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...