پاناما سٹی (صباح نیوز+ نوائے وقت رپورٹ) بین الاقوامی لاء فرم پاناما لیکس کی قانونی کمپنی موزیک فونیسکا کے دونوں مالکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کمپنی کے مالکان جرگن موزیک اور ریمون فونیسکا کو پاناما میں ہی گرفتار کیا گیا موزیک فونیسکا کو برازیل میںکرپشن کیس میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ پاناما لیکس موزیک فونیسکا کی ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد دستاویزات پر مشتمل ہے موزیک فونیسکا کمپنی پاناما میں آف شور کمپنیوں کو قانونی معاونت فراہم کرتی تھی ریمون فونیسکا پاناما کے صدر جان کارلوس کے معاون رہ چکے ہیں۔
پانامہ کی قانونی فرم موزیک فونیسکا کے دونوں مالک کرپشن کیس میں گرفتار
Feb 11, 2017