لاہور (خبرنگار) ایف بی آر نے 8 سینئر پرنسپل آپریزرز کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ پرنسپل آپریزر شاہجہان ڈوگر کو ڈرائی پورٹ لاہور سے این ایل سی، ریاض حسین بھٹی کو این ایل سی اے لاہور ڈرائی پورٹ، امجد اختر بخاری کو پریم نگر ڈرائی پورٹ سے لاہور ڈرائی پورٹ، طالب حسین کو ترقی ملنے پر این ایل سی معظم علی ورک کو ترقی پانے پر این ایل سی، سپرنٹنڈنٹ محمود سعید کو لاہور ڈرائی پورٹ کنور صلاح الدین کو این ایل سی سے پریم نگر تعینات کیا گیا ہے۔