لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ سرکاری ہسپتالوں میں اعلی معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنارہا ہے اور یہ ادویات بین الاقوامی شہرت کی حامل کمپنیوں سے خرید کی جارہی ہیں۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب کے ترجمان نے اس تاثر کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ صوبہ پنجاب نے ایک جیسی ادویات خیبرپی کے کے مقابلے میں زیادہ نرخوں پر خرید کی۔ترجمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے Diclofenac Sodium 50mg ڈینس فارما سے خریدی جبکہ محکمہ صحت پنجاب نے یہی دوائی Novartis Pharmaسے خریدی ۔ترجمان نے کہا کہ انٹرنیشنل رینکنگ میں ڈینس کمپنی 123 نمبر پر ہے جبکہ نوارٹس کا رینک8ہے۔