لاہور (آن لائن) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی اوورسیز نہیںبلکہ وطن عزیز کے عظیم سفیر ہیں اور پنجاب حکومت نے ان کے مسائل کے فوری ازالے کے لئے اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن بنایاہے جس نے مختصر عرصے کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور شکایات کے ازالے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں اورسیز پاکستانی ملکی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جن کا ملکی ترقی میںاہم کردار ہے،ان خیالات کا اظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم اور ممبر بورڈ آف گورنرز اورسیز پاکستانی فائونڈیشن چوہدری نور الحسن تنویر سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر چوہدری محمد شفیع شاہد باجودہ، شہزاد کھوکھر نور محمد میمن،طاہر خان،آفتاب احمد خان،ذوالفقارعلی شاہ بھی موجود تھے ۔صدر مملکت نے مزید کہا کہ یہ کمیشن مکمل بااختیار ہے اور اس کمیشن کے قیام سے بیرون ملک پاکستانیوں کو ان کاوہ حق دیا گیاہے جس سے وہ عر صہ دراز سے محروم تھے اوراب کوئی بھی بیرون ملک مقیم پاکستان کے عظیم سفیروں کی جائیداد یا رقم پر ہاتھ صاف نہیں کرسکتا، دیارغیر میں لاکھوں کی تعدادمیںرہنے والے عظیم سفیر وں کے مسائل کے حل کیلئے قائم کیے گئے ادارے اوورسیزپاکستانیز فائونڈیشن کی کارکردگی لائق تحسین ہیں اور جس جذبے اورمحنت کے ساتھ یہ ادارہ کام کررہا ہے اگرملک کے دیگر ادارے اسی جذبے اورلگن کے ساتھ کام کرنے کا عہد کرلیں اورپوری قوم یکجان دوقالب ہوکرفیصلہ کرلے تویقینا ملک کے حالات سالوں میں نہیں بلکہ ہفتوں میں بدل جائیں گے اورپاکستان کو درپیش چیلنجز اورمسائل حل ہوجائیں گے۔